واپڈا نے آرمی کو ہراکر آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلا آل پاکستان کمشنر گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل واپڈا نے جیت لیا۔ آرمی دوسرے اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو و دیگر مہمانان گرامی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔مین آف ٹورنامنٹ آرمی کے حماد قرار پائے۔فائنل واپڈا اور آرمی کے مابین کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک کھیل 1-1 گول سے برابر رہا۔ واپڈا کے امجد خان نے گول جبکہ آرمی کی جانب سے محمد انس نے گول کیا ۔ واپڈا نے شوٹ آو¿ٹ کے ذریعے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔
مین آف دی میچ واپڈا کے وقار یونس قرار پائے جنہیں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نےسچن ہاکی سٹک بطور انعام پیش کی۔ تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ نیوی اور ایئرفورس کے مابین کھیلا گیاجو نیوی نے 1-2 سے جیت لیا۔ نیوی کی جانب سے دونوں گول محمد یاسر نے کئے جبکہ ایئر فورس کی جانب سے عدنان نے گول کیا۔مین آف دی میچ نیوی کے محمد یاسر خان تھے جنہیں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران صابر اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر طاہر شریف گجر نے سچن کی ہاکی سٹک پیش کی۔فاتح ٹیم کو ٹرافی اور انعام دیا گیا ۔