قائد اعظم ٹرافی فائنل : سندھ284پر آﺅٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرا روز کا کھیل قذافی سٹیڈیم میں اختتام پزیر ۔ ناردرن نے سندھ کےخلاف دو وکٹوں پر 296 رنز بنا لئے اور 12رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ8وکٹیں باقی ہیں ۔ محمد ہریرہ 193 اور عمر امین 79 رنز پر نا ٹ آو¿ٹ ہیں ۔حسن رضا چودہ جبکہ عبدالفصیح صفر پر آﺅٹ ہوئے ۔ محمد عمر نے دونوں وکٹیں حاصل کیں ۔ قائدِ اعظم ٹرافی کے فائنل کے دوسرے دن سندھ کی ٹیم ناردرن کے خلاف پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ آصف محمود نے 78 رنز بنائے جبکہ فواد عالم 61 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
ناردرن کے موسیٰ خان اور عامر جمال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔فائنل میچ پانچ روز پر مشتمل ہے ۔