ایبک پولو کپ ایف جی دین پولو نے جیت لیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا ایبک کپ 2022ءکا فائنل ایف جی/دین پولو نے جیت لیا، فائنل میں ٹیم ایف جی /دین پولو نے نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 9-5 سے ہرا دیا۔ ٹیم ایف جی /دین پولو کی طرف سے ارجنٹائن کے کھلاڑی تھامس مرینو نے پانچ، شاہ شمیل عالم نے دو اور فرہاد محمد شیخ اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول کیا۔ خوان کروز گروگل نے پانچوں گول کیے۔ایف جی /دین پولو نے ایبک کپ کا کامیاب دفاع بھی کیا۔ سب سڈری فائنل میں ریمنگٹن فارما نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم کو 7.5-4 سے ہرا دیا۔
ایف جی /دین پولو کی طرف سے میاں عباس مختار اور فرہاد محمد شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیم نے سخت محنت کی اور کامیابی حاصل کی۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔