دھرنے‘ لانگ مارچ سے حکومتیں نہیں گرتیں‘ عمران مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی وچیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ وہ مذاکرات کی ٹیبل پر آئیں تاکہ مل بیٹھ کر ملکی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ دھرنوں اور لانگ مارچ سے حکومتیں نہیں گرائی جاسکتیں۔ سیاسی جماعتیں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مل کر کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔
طاہر اشرفی