پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے : شازیہ عطا مری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اورچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس حوالے سے سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھائے گی۔ شازیہ عطا مری نے سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری26 ویں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس کے اجلاس میں خطاب میں عالمی سطح پر جاری جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر بھی تفصیلی بات کی۔
شازیہ عطا مری