• news

لندن میں مہنگی جائیداد کا حصول‘ متحدہ کے تمام دھڑوں کا بانی متحدہ کیخلاف ایکا


لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن میں جائیداد کے حصول کیلئے متحدہ کے تمام دھڑے بانی متحدہ کیخلاف ایک ہو گئے۔ بانی متحدہ کی رہائش گاہ سمیت 7 پراپرٹیز کی قیمت 12 ملین پاؤنڈز سے زائد ہے۔ بانی متحدہ کے سابق ساتھی امین الحق، ندیم نصرت، طارق میر متحد ہوکر قانونی جنگ کیلئے تیار ہیں۔ فاروق ستار اور وسیم اختر ویڈیو لنک کے ذریعے لندن ہائیکورٹ میں بانی متحدہ کے خلاف گواہی دیں گے۔ پراپرٹیز کے حصول کیلئے امین الحق نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹیز سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی پر غریب اور ناداروں کا حق ہے، ایم کیو ایم لندن نے آمدن سے غرباء کی امداد نہ کرکے شق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایم کیو ایم لندن کو ان کے غلط استعمال سے روکا جائے۔ بانی متحدہ کے قریبی ذرائع کے مطابق جب پراپرٹیز خریدی گئیں تو اس وقت ایم کیو ایم پاکستان کا وجود ہی نہیں تھا۔
متحدہ/ لندن جائیداد

ای پیپر-دی نیشن