آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی نے حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کر دی‘ گرفتار کر لیا گیا: بھائی
تہران (نیٹ نیوز) ایران کے سپریم لیڈرآیت اﷲ خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مراد خانی نے مھسا امینی کی پولیس ہلاکت کے بعد ملک بھر میں جاری حکومت مخالف احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ بیٹی فریدہ مراد خانی نے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مظاہرین کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر فریدہ مراد خانی کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو چار دن پرانی ہے اور اس ویڈیو کے اپ لوڈ کرنے کے دوسرے روز ہی سکیورٹی فورسز نے میری بہن کو گرفتار کر لیا جو تاحال نامعلوم مقام پر قید ہیں۔
بھانجی