• news

مودی سرکار کی انتہا پسندی: بس سٹاپ کے مسجد سے مشابہ 2 گنبد منہدم کرا دیئے


میسور (انٹرنیشنل ڈیسک) کرناٹک میں مودی سرکار کے رکن اسمبلی نے ایک بس سٹاپ پر بنے سٹینڈ پر گنبدوں کو گرانے کی دھمکی دیدی جس کے بعد تین میں سے 2  کو گرا کر ایک گنبد پر لال رنگ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میسور میں ایک بس سٹاپ پر مسافروں کے لیے انتظار گاہ کی چھت پر تین گنبد بنائے گئے تھے اور گولڈن رنگ کیا گیا تھا تاہم جارحیت پسند بی جے پی کو یہ ایک آنکھ نہ بھایا۔ رکن اسمبلی پرتاپ سمہا نے ہرزہ سرائی کی یہ بس سٹینڈ نہیں ایک مسجد ہے۔ دور سے مسجد لگنے والے اس بس سٹینڈ کو گرا دیں۔ دوسری جانب اس بس سٹاپ کو تعمیر کروانے والے بی جے پی کے ہی مقامی اسمبلی کے رکن رام داس نے کہا کہ بس انتظار گاہ کا ڈیزائن میسور پیلس کی طرز پر بنایا گیا تھا۔ اس تعمیر پر اختلاف رائے پیدا ہوا اسی لیے اب میں دو گنبد ہٹا رہا ہوں۔ اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
گنبد

ای پیپر-دی نیشن