• news

لانگ مارچ اسلام آباد نہ پہنچ سکا‘ سکیورٹی پر 25 کروڑ روپے خرچ ہو گئے


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی اخراجات کی تفصیل سامنے آ گئی۔ دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی کے نام پر 25 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ وزارت داخلہ نے 39 کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ منظورکرایا تھا۔ رقم کنٹینرز لگانے، فورسز کے قیام وطعام اور شیلز کی خریداری کیلئے تھی۔ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر سیکڑوں کنٹینرز تقریباً ایک ماہ تک رکھے گئے اور اسلام آباد میں مجموعی طور 13 ہزار 800 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے جس میں اسلام آباد اور سندھ کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکار شامل تھے۔ دستاویز کے مطابق اہلکاروں نے 2442شیل بھی استعمال کیے۔
سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن