• news

عمران میں ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لیکر دکھائیں: شرجیل میمن


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران جلد جیل میں ہوں گے۔ عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکہ ہے۔ وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں۔ عمران میں ہمت ہے تو صدرسے استعفیٰ لیکر دکھائیں۔ کراچی میں ریڈ لائن  بس منصوبے کے کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کوعمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا۔ استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے۔
شرجیل میمن
\

ای پیپر-دی نیشن