• news

عمران  کے فیصلے نے بونے ،چور ڈاکوئوں کے پائوں تلے سے زمین کھینچ لی : فیاض چوہان


لاہور( این این آئی)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے،اس فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوئوں کے پائوں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کی تہس نہس کر دی ہے،راولپنڈی کی عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ،لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا،عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لئے فوری انتخابات نا گزیرہیں،کرائے کے حکمران انتخابات میں آنے سے بھاگتے ہیںکیونکہ ان کو معلوم ہے کہ انتخابات میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔ 
فیاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن