مفتی رفیع عثمانی پاکستان ہی نہیں‘ عالم اسلام کا عظیم اثاثہ تھے: عبدالخبیر آزاد
لاہور(خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مفتی اعظم‘ مفتی رفیع عثمانی پاکستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کے عظیم اثاثہ تھے۔ ان کی دینی‘ ملی اور علمی خدمات جو عالم اسلام کیلئے تھی‘ ان کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مولانا مفتی تقی عثمانی سے ملاقات میں کیا۔ عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مولانا مفتی رفیع عثمانی اور ان کا پورا خاندان پاکستان بنانے میں ایک عظیم کردار رکھتا ہے۔ اس موقع پر صاحبزادہ اجمل عباس‘ حافظ عبدالمجید اور مولانا ہارون بھی موجود تھے۔
عبدالخبیر آزاد