آئی ایم ایف کو نظر ثانی شدہ مالی فریم ورک ارسال کیا جائے گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان نظر ثانی شدہ مالی اور مالیاتی فریم ورک آئی ایم ایف کو ارسال کرے گا، سیلاب کے بعد اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، اور ریونیو میں بھی گروتھ متاثر ہوئی ہے جس کے بعد حکومت کے پاس خسارہ کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے خرچ میں کمی ضروری ہو گی اور اس کا پہلا اثر ملک کے ترقیاتی بجٹ پر پڑے گا جس کے لئے ریلز پہلے ہے سست روی کا شکار ہو گئی ہے ،آئی ایم ایف کے ساتھ باضابطہ مذکرات کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے، یہ نظر ثانی شدہ مالی اور مالیاتی فریم ورک میںسیلاب کے نقصانات کے ازالہ کے لئے بھلائی کے منصوبے کا بھی شامل کیا جا رہا ہے، اس میں قلیل، درمیانی اور طویل مدت کا پلان شامل ہو گا، اور اس میں بتایا جائے گا کہ اس کے اخراجات کو کیسے پورا کیا جائے گا۔ آئی یم ایف کا بھی کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ریکوری پلان کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اخراجات میں کمی اور ٹیکس ریونیو میں اضافے پر زور دے رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے جو نظر ثانی شدہ پلان تیار کیا جا رہا ہے اس میں ترقیاتی اخرجات میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاکہ بجٹ اور پرائمری خسارہ طے شدہ ہدف کے درمیان رکھا جا سکے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے نظرثانی شدہ پلان میں پرگروام کے پورے عرصے کا احاطہ کیا جائے، اور اس میں ریونیو اور ہر مد کے اخراجات شامل ہونا چاہئیں۔ اس صورت حال میں قرضہ پروگرام کا ریویو تاخیر کا شکار رہے گا۔