گیاری سمندری کریکوں سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے: سید عابد علی
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی گیاری سمندری کریکوں سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ 1,045 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی توانائی کے وسائل سے مالامال،ملک میں سمندری بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجودہے۔ پائلٹ پراجیکٹس شروع کرنے کیلئے تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور طویل ساحلی پٹی کی وجہ سے سمندری بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ ملک کم لاگت والی سمندری بجلی پیدا کرکے اپنے توانائی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے۔ کم لاگت پر بجلی پیدا کرنے کیلئے سمندری وسائل وسیع اور زیادہ قابل اعتماد ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانوگرافی کے تکنیکی مشیرڈاکٹر سید عابد علی نے بتایا کہ حکام سمندر کی مکینیکل توانائی کو بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔