عمران خان کس حیثیت سے سرکاری پروٹوکول ، وسائل کا استعمال کررہا ہے:نرگس فیض ملک
لاہور(نامہ نگار،لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ بلٹ پروف شیشے کے پیچھے چھپ کر اور پوٹھوہار ٹاؤن آفس کی سرکاری کرسی پر بیٹھ کر عمران خان ایمانداری پر لیکچر دے رہا تھا۔ اندازہ کریں جو شخص خود آئین و قانون کی خلاف ورزی کررہا تھا ۔وہ بتائے کہ کس حیثیت سے وہ ابھی بھی سرکاری پروٹوکول اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہا ہے۔ کروڑوں روپے کے اخراجات آئے اس کا ذمہ دار کون ہے۔