• news

گھانا  کا درآمدی پٹرولیم مصنوعات  کی ادائیگی  ڈالر کی بجائے  سونے میں کرنے کا اعلان


اکرا(اے پی پی)مغربی افریقی ملک گھانا نے درآمدی پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگی امریکی کرنسی ڈالر کی بجائے سونے میں کرنے کا اعلان کر دیا۔ روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گھانا کے نائب صدر محمدو باوومیا نے بتایا کہ ان کی حکومت غیر ملکی زرمبادلہ کے زخائر میں کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے درآمدی خام تیل کی ادائیگی ڈالر کی بجائے سونیمیں کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق سونیکے بدلے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی پالیسی پر 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ نائب صدر  کے مطابق رواں سال کے دوران ملکی کرنسی سیدی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں آدھی رہ جانے کے باعث ملک میں افراط زر کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن