ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف مہم شروع
لاہور(نامہ نگار)ہائی وے پر ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی مال و مسافر بردار گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ آئی جی موٹرویز خالد محمود نے دھند کے موسم میں ڈرائیورزکواحتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ زونل کمانڈر این فائیو سینٹرل زون نے آئی جی موٹرویز اخالد محمود کے احکامات کی روشنی میں ہائی وے پر خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ زونل کمانڈر سینٹرل زون نے موبائل ایجوکیشن یونٹ کو بس اور ٹرک اڈوں پر ڈرائیورز کو خصوصی بریفنگ دینے کا حکم دیا ہے۔ سیکٹرز اور بیٹس میں ٹال پلازہ اور نمایاں جگہوں ہر آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں۔ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ رات 10 سے صبح 6بجے تک آئل ٹینکرزکی ہائی ویزاورموٹرویز پرنقل وحمل پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آئل ٹینکر ایسوسی کوہدایات جاری ک گئی ہیں کہ وہ احکامات پر سختی سے عمل کریں جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا اور حادثات پر قابو پانا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مہم 2 ہفتے جاری رہے گی۔