چھری کے وار کر کے شہری کو قتل کر دیا گیا، ملزم فرار
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی مدنی پارک میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کر کے بے دردی سے خالد محمود کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر دیا ۔ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس ہاؤسنگ کالونی نے مقتول کی نعش کا قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دی ۔بدو روڈ پر واقع آبادی مدنی پارک کے قریب خون میں لت پت پڑی ہوئی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کا قبضہ میں لے لی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔مقتول کی شناخت خالد محمود60 سالہ کے نام سے ہوئی جو محلہ احمد پورہ کا رہنے والا تھا پولیس نے جب وہاں سے ملزمان کے پاؤں کے نشانات محفوظ کر لئے۔