• news

امجد حسین چشتی کاچوہدری پرویز الٰہی  کی قیادت پر مکمل اعتماد کااعلان


 لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ لاہور کے صدر پیر سید مناظر حسین گیلانی سے مسلم لیگ ہائوس میں بین المذاہب امن کونسل کے چیئرمین محمد علی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد حسین چشتی نے عہدیداران و اراکین کے ہمراہ ملاقات کی اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ لاہور کے صدر کی ہدایت پر بین المذاہب امن کونسل کے عہدیداران نے چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں تمام مذاہب و مسالک کو ساتھ لیکر چلنے کا اعادہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن