نشتر کالونی، خاوند نے ناراض بیوی اور بیٹی کو چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا
لاہور(نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں ناراض بیوی کے صلح نہ کرنے پر خاوند نے سسرالیوں کے گھر میں چھری سے وار کر کے بیوی اور بیٹی کوشدید زخمی کردیااور فرار ہو گیا ہے ۔نشتر کالونی کے علاقے میں ناراض بیوی سمیراکے صلح نہ کرنے پر خاوند عامرنے سسرالیوں کے گھر میں چھری سے وار کر کے بیوی سمیرا کو شدیدزخمی کردیا۔ اس دوران بیٹی عائشہ نے ماں کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی چھری لگنے سے زخمی ہو گئی جبکہ ملزم عامر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ دونوں زخمی ماں، بیٹی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔