ہائیکورٹ ،17 سال قبل اٹلی فرار ہونیوالے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے 17 سال قبل اٹلی فرار ہونے والے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے ۔عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا گیا کہ سات ماہ قبل درخواست گزار کو بیرون ملک واپسی کے بعد گرفتار کیا گیا مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا کہ خادم حسین گا وں میں اپنے رقبے پر پانی کا بور کرارہا تھا ملزم مجاہد اقبال نے کلہاڑی کے وار کرکے خادم حسین کو بیدردی سے قتل کر دیا تھا۔