• news

منشیات برآمدی مقدمے  میں عمر قید کا مجرم بری 


لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبد العزیز کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 12کلو منشیات برآمدگی کے مقدمے میں عمر قید کے مجرم عبدالحامد کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ہے  تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ پرا سیکیوشن نے کئی ضروری گواہان پر جرح نہیں کرائی ہے  کانسٹیبل ارسلان حیدر کا جائے وقوعہ سے بر آمدگی بارے بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا پراسکیوشن اتنے سنگین نوعیت کے مقدمے کو بغیر کسی شک کے ثابت کرنے کی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن