لاہور کے 7 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اطہر اسماعیل نے شہر کے 7 تھانوں میں نئے انچارج انویسٹی گیشن تعینات کر دئیے ہیں۔انسپکٹر عمران حیدرکو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ،انسپکٹر محمد رضا کو انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ،انسپکٹر سلیم شوکت کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیصل ٹاؤن،انسپکٹر طاہر فاروق کوانچارج انویسٹی گیشن شالیمار،سب انسپکٹر خادم حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ غالب مارکیٹ،سب انسپکٹر وقاص حسن کوانچارج انویسٹی گیشن تھانہ جوہر ٹاؤن جبکہ سب انسپکٹر عبدل انعام الحق کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نصیرآباد تعینات کر دیا گیا ہے۔