دھواں چھوڑنے والی گاڑیوںکیخلاف کریک ڈاؤن ،54 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوںکے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 54 ہزار 777 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے ہیں ۔سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 561 گاڑیاں بندبھی کی گئی ہیں ۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 2 ہزار کے چالان ٹکٹس کئے جارہے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر بھی جاری ہیں۔خصوصی ناکے لگاتے ہوئے کریک ڈاؤن کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں سموگ کا باعث بن رہا ہے۔احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے۔کارروائی کرنے سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کم ہوںگے۔ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے۔ماحولیاتی آلودگی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔