کیمرون کا کمال،4منٹ میں 2گول، سربیا کیخلاف میچ برابر
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کیمرون نے سربیا کیخلاف 4 منٹ میں 2 گول کرکے میچ برابر کردیا۔فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں کیمرون اور سربیا کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔کیمرون نے تین ایک کے خسارے میں جانے کے بعد چار منٹ کے دوران دو گول کرکے کھیل برابر کردیا جو میچ کے آخر تک برابر رہا۔دوسری جانب گروپ ایچ کے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی۔ اپ سیٹ سے بھرپور فیفا ورلڈ کپ میں یورپی شائقین کو ایک اور بڑا اپ سیٹ اس وقت دیکھنے کو ملا جب مراکش نے بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دےدی۔جس کے بعد برسلز میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور لوگوں نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا اور اس دوران قیمتی املاک کو خوب نقصان بھی پہنچایا۔