• news

کامونکی، فیصل آباد میں 2 نوجوانوں نے خود کشی کر لی 


کامونکی؍ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کامونکی میں اٹھائیس سالہ نوجوان نے والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد سر میں گولی مارکر فیصل آباد میں نوجوان نے پھندا لیکر خودکشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ مغرب کے بعد کامونکی کے موضع چنڈالی قبرستان میں نوجوان نعیم انصاری نے اپنی والدہ کی قبر پر دعا مانگ کر اپنے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے۔ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر ستیانہ روڈ پر نور پورہ گلی نمبر دس کے رہائشی بیس سالہ زین نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر گارڈر سے لٹک کر خود کشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن