• news

کیڑوں سے علاج کے قدیم طریقے کی عہد جدید میں واپسی 


لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ میں باضابطہ طور پر زخم بھرنے کے لیے بھورے اور سفید کیڑوں (میگٹ اور لاروا) سے مدد لی جا رہی ہے۔ برطانوی طبی انجمن، این ایچ ایس نے باضابطہ طور پر اس کی منظوری دیدی  ہے۔ 


اسے لاروا تھراپی کہتے ہیں جس کا ذکر ہزاروں سال قدیم لٹریچر میں بھی ملتا ہے اور دوسری عالمی جنگ میں بھی گہرے زخم بھرنے کے لیے لاروا تھراپی استعمال کی گئی تھی۔ اب یہ حال ہے کہ برطانیہ میں اس کا استعمال 50 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن