• news

آپ کا اصل گروپ کون سا؟ متحدہ پراپرٹیز کیس میں برطانوی جج بھی چکرا گئے 


لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کی پراپرٹیز کے تنازع کی لندن ہائیکورٹ میں سماعت کے پہلے دن جج بھی کنفیوز ہو گئے۔ جج نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کا اصل گروپ کون سا ہے۔ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر نذر محمد سے  جج نے پوچھا کہ آپ کا کیس ہے کس کے خلاف؟ کیس دائر کرنے والے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کہاں ہیں، ان کی موجودگی ضروری تھی۔ وکیل ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن نے آئین سے متعلق ریکارڈنگز مقدمہ شروع ہونے سے قبل ضائع کر دیں۔ ایم کیو ایم لندن کے وکیل نے کہا کہ بانی متحدہ کے خلاف کیس کے دوران پولیس تمام ریکارڈنگز لے گئی تھی۔ بعد میں پرانے زمانے کی کیسٹوں کو ضائع کر دیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن