مہم شروع، عوام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں: وزیر صحت
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ رواں برس کی تیسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہو گیا ہے، اس مہم میں ملک بھر کے 36 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 13.5 ملین بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم میں پنجاب کے 9ا ضلاع، سندھ کے 8 اضلاع، بلوچستان کے 6 اضلاع اور اسلام آباد شامل ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے 9 ہائی رسک اضلاع میں یہ مہم 5 دسمبر کو شروع ہوگی۔ مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ صحت محافظ حصہ لیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔