• news

صومالیہ :  ہوٹل میں 2 بم دھماکے  4افراد ہلاک ‘ وزیر سلامتی  زخمی


موغادیشو (اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں    ایوان صدر کے قریب  ہوٹل  میں 2 بم دھماکوں میں  وزیر برائے سلامتی    زخمی اور وزیر برائے  ماحولیات بال بال بچ گئے  ۔4افراد ہلاک ہوگئے۔وزیر ماحولیات  ایڈم ہرسی   بال بال بچ گئے   ۔   ایڈم ہرسی    نے    اپنی ٹویٹ  میں  کہا کہ  وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

 ، وہ  ایک دہشت گردانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں جس میں ان کی رہائش گاہ ویلا روز ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا  تھا۔ابتدائی اطلاعات   کے مطابق حملے میں محل کے قریب واقع ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جہاں وزرا اور ارکان پارلیمنٹ سمیت اعلی حکام مقیم ہیں ۔ حملے  کی ذمہ داری کالعدم  شدت پسند تنظیم الشباب  نے قبول کر لی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن