• news

مقدمات کیخلاف اعظم سواتی کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ آج سماعت کریگی 


اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر اعظم سواتی نے اپنے خلاف مقدمات درج کیے جانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔  عدالت آج ان درخواستوں پر سماعت کرے گی۔ اعظم سواتی کے خلاف کراچی، لاڑکانہ، گھوٹکی اور کوئٹہ میں مزید مقدمات درج ہو گئے۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پیکا قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا۔ اسی نوعیت کے دوسرے کیس میں اعظم سواتی ضمانت پر رہا ہوئے۔ پہلے بھی دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے پاس اطلاعات ہیں کہ دوران حراست قتل کیا جا سکتا ہے۔ اعظم سواتی کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک کیا جا سکتا ہے۔ جب عدالت میں پیش کیا گیا تو معلوم ہوا کہ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سندھ کے مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔  چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق  درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن