مقدمات کے اندراج پر وکلاء کا پولیس کے خلاف احتجاج، سیشن کورٹ کو تالے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پولیس کی طرف سے وکلاء کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خلاف گزشتہ روز سیشن کورٹ میں وکلاء احتجاج کیا اور عدالتی احاطے کے دروازوں کی تالہ بندی کی جس سے عدالتوں میں آئے ہوئے سائلین اور پولیس اہلکار سیشن کورٹ کے مرکزی دروازوں تک محدود ہوگئے ۔ احتجاجی وکلاء نے پولیس کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ وکلاء کے خلاف درج کئے گئے مقدمات خارج کیے جائیں، وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس وکلاء کے خلاف آئے روز جھوٹے مقدمات درج کر رہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ بند ہوا تو پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔