کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا آپریشن، دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد
کوئٹہ (آئی این پی) کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق برما ہوٹل سریاب روڈ میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والا دہشتگرد نظام الدین کرد اور زخمی ہونے والے ارسلان شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے ہے۔ مبینہ دہشتگردوں کی گاڑی سے 80 دستی بم، دو پستول اور گولیاں برآمد کرلئے گئے۔