آئینی طریقے سے عمران کو ہٹایا وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے: عبدالغفورحیدری
اسلام آباد (نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے ۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ جب ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کا بولتے تھے تو عمران خان مدت پوری کرنے کا راگ الاپتے تھے۔ ہم نے آئینی طریقے سے عمران خان کو ہٹایا تو اب وہ اسمبلیاں تحلیل کرنے پر بضد ہے۔