تھائی لینڈ میں بندروں کا دعوتی میلہ
بنکاک (نیٹ نیوز) وسطی تھائی لینڈ میں ہر سال کی طرح بندروں کے شکریہ کا میلہ منعقد کیا گیا کیونکہ ان کی موجودگی سے سیاحت کو فروغ مل رہا ہے۔ تقریب میں بندروں کے سامنے کئی اقسام کے پھل اور ان کے پسندیدہ کھانے رکھے گئے۔
صبح کے وقت میدان میں بندروں کے مجسمے سجائے گئے اور اس کے بعد رضاکار حقیقی بندروں کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آئے۔ یہ تقریب بنکاک سے 150 کلومیٹر دور ایک بہت مشہور مندر کے پاس ہوئی۔ شمالی صوبے لوپبیوری میں ہر سال بندروں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کھانے اور پھل پیش کئے جاتے ہیں۔