• news

پاکستان اور انڈونیشیا روایتی ادویات کی ترقی کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں: سفیر 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیر ایڈم ایم ٹوگیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا روایتی ادویات کی ترقی کے لئے ملکر کام کرسکتے ہیں، اربوں ڈالر کی روایتی اور ہربل دوائیوں کی صنعت کو تحقیق اور ترقی دے کر فروغ دیا جاسکتا ہے، ہربل ادویات کے پائیدار استعمال کے لیے ایک دوسرے کے تجربے سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطا بق انڈونیشیا کے سفارتخانے اورکامسٹیک کے اشتراک سے کامسٹیک سیکرٹریٹ میں جڑی بوٹیوں اور روایتی ادویات کے پائیدار استعمال اور فوائد بارے بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے وباکے دوران اور اس کے بعد علاج کے روایتی طریقوں اور متبادل ادویات کے استعمال اور اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن