ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو کنگال کر دیا، انارکلی میں 52 لاکھ کی چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے لیاقت آباد میںمصاحب خان سے 11لاکھ 9ہزار 7سو 60، اکبری منڈی میں مرغی فروش آصف اور اس کے ساتھی سے 11لاکھ اور 2موبائل فون، نشتر کالونی میںشہباز سے ساڑھے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں عمر احمد سے 4لاکھ 37ہزار اور موٹر سائیکل، ڈیفنس میں عدیل کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سبزہ زار اور وحدت کالونی میں دو میڈیکل سٹورزسے لاکھوں روپے، لوئر مال میں رؤف سے 67 ہزار اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں سرفراز سے 42 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں شبیر سے4 ہزار اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عدنان سے موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے نیو انارکلیمیں عبدالرزاق کی دکان کے تالے توڑ کر 52لاکھ 26 ہزار سامان مصری شاہ اورنواب ٹاؤن سے 2 کاریں، مزنگ سے رکشہ جبکہ ماڈل ٹاؤن، کوٹ لکھپت، لوئر مال، باغبانپورہ، سندر، شالیمار، کیولری گراؤنڈ اور نشترکالونی سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔