کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی لوٹی گئی پائی پائی وصول کی جائےگی: عباس علی
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ راولپنڈی جلسہ کی تاریخ ساز کامیابی نے حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے عمران خان نے اسمبلیوں سے الگ ہونے کا اعلان کر کے نئی جمہوری تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، اپنے ایک بیان میں رانا عباس علی خاں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے احتساب قوانین میں ترامیم خود کو کرپشن کیسز میں سزا سے بچانے کیلئے کیں جن کا یہ فائدہ اٹھا رہے ہیں احتساب عدالت کا دائرہ کار محدود کر کے احتساب کے عمل کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کا راستہ پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر روکے گی اور کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی لوٹی گئی پائی پائی بھی وصول کی جائے گی۔