سکیورٹی اداروں ‘ عوام کے درمیان اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے:غلام مرتضیٰ شازی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ممتاز مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ اسلام ہماری بنیادہے اس سے دوری نے ہمیں منزل مراد سے دورکردیاپاکستان کااسلامی تشخص تباہ کرنیوالے کردار سات سمندرپاربیٹھے ہیں جبکہ ان کاوظیفہ خور طبقہ پاکستا ن کے اندر سرگر م ہے انصاف کانظام بہتر بنائے بغیرپائیدار امن کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا سکیورٹی اداروں اورعوام کے درمیان اعتماد کی بحالی ناگزیر ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔