نااہل حکمرانوں سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا: ےاسر اقبال
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چودھری یاسراقبال گوپے رانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قائد اعظم اور علامہ محمداقبال کے پاکستان کو تار تار کر کے رکھ دیا ہے غیروں کی غلامی کے ذریعے اقتدار حاصل کرنیوالی حکومت نے اقبال کی خود کی فکر کو دفن کردیا ہے یہ لوگ پاکستان پر عذاب کی طرح مسلط ہیں ان سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔