شیخوپورہ: چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب کی زیرصدارت اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ضلعی آفس قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان کے آفس میں مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان عظمت علی غوری کی زیرصدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین تحصیل مریدکے چوہدری منظور،چوہدری یعقوب گوندل، خالد انصاری ، چوہدری ذوالفقار ، رانا مطلوب ‘ لالہ ادریس کاکڑ خان ‘ وسیم خان نیازی،شاہد احمد، محمد رضوان ، چوہدری ضیغم ورک، ملک توفیق کھوکھر، رفیق گادی، عمر رامے فاروق آباد،فیصل بھٹی، حاجی عبدالغفار، امانت شامکے،مرزا کاشف بیگ،شاہد محمود جاوید،اور دیگر عہدےداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے مرکزی چیئرمین عظمت علی غوری کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام مذاہب اور تمام عقائد کو اکٹھا کیا اور تمام عبادت گاہوں کا احترام کیا ہمیشہ انسانیت کو ترجیح دی ہم نے بین المذاہب بن کر دکھایا۔ہم ملک کی سلامتی کے تمام اداروں بالخصوص پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کے بے حد مشکور ہیں۔ مرکزی چیئرمین نے بتایا حاجی عبدالستار کو وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔