ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سے 500ملین ڈالر موصول ہو گئے: وزیر خزانہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو500ملین ڈالرکی مالی معاونت موصول ہوگئی ۔ وزیر خزانہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک کے بورڈ کی منظوری کے بعد بینک نے 50 کروڑ ڈالر پروگرام فنانسنگ کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کردیئے ہیں۔ ایشین انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک نے بریس ترقیاتی پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ کی منظوری کے بعد مذکورہ رقم پاکستان کو موصول ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ 500ملین ڈالر کی منتقلی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔