• news

عمران نے قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق تو کی نہیں صوبا ئی اسمبلیاں کب تو ڑیں گے : بلاول 


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں اس تقریب میں شرکت کر کے اچھا لگا۔  جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں کیا توڑنی ہیں، انہوں نے تو قومی اسمبلی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اپنے استعفوں کی تصدیق نہیں کی۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان کے دورے پر آئیں گے تو صحافیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن