ہمارا مقصد پاکستان بچانا ہے، چودھری منظور احمد
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سینئر پارٹی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکمران طبقات کےخلاف لڑتے ہوئے پاکستان بچانا ہے۔ہمیں جماعت کے اندر رہ کر مزاحمت کرنا ہو گی۔جب معاہدہ کمزور ہوتا ہے تو لہو سے دستخط کر کے ری نیو کرنا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کلچرل اینڈ لٹریری ونگ کے زیر اہتمام ماڈل ٹاو¿ن سیکرٹریٹ میں "پاکستان پیپلز پارٹی ماضی حال مستقبل "کے موضوع پر منعقد سیمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔