سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہو رہاہے، محسن لغاری
لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہو رہا ہے۔ معاشی استحکام کے لیے ا±ٹھائے جانے والے دفاعی اقدامات عام آدمی کی زندگی کو براہ راست متاثر کر رہے ہیں۔عالمی سطح پر درآمدی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ اور طلب اور رسد کا فرق مہنگائی میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔ پنجاب حکومت مہنگائی پر کنٹرول کے لیے ٹھوس اقدامات لے رہی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف باقاعدہ لیگل فریم ورک کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔