حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کی نومنتخب صدرعظمی عمران نے حلف اٹھا لیا
لاہور(لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور کی نومنتخب صدرعظمی عمران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نومنتخب صدر ضلع لاہور کی تقریب حلف برداری منصورہ میں ہوئی۔ سابقہ ناظمہ ضلع لاہورڈاکٹرزبیدہ نے صدر ضلع لاہور عظمی عمران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں تمام اراکین لاہورنے شرکت کی۔
ڈاکٹرزبیدہ جبیں نے کہاکہ لاہور شہر کی وساطت کودیکھتے ہوئے ہررکن جماعت کوبڑے چیلنجزکاسامناہے یہ یقینا ایک بڑاکام ہے کہ حکومت الٰہیہ کا قیام اور اسلام کو مکمل نظام حیات کے طورپر عوام الناس کے سامنے پیش کرے ہمیں اپنی جدوجہد کو تیز کرناہوگا۔ دور پرفتن میں پناہ صرف قرآن کریم اور اسلامی اجتماعیت کے ساتھ جڑنے سے ہی مل سکتی ہے۔