• news

علم ،امن منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی شناخت ہے، طاہر القادری 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 34 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ علم اور امن منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی شناخت ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کی 34سالہ جدوجہد کا یہ سفر علم،امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے جو خدمات انجام دی ہیں اس پر منہاج یوتھ لیگ کا ہر عہدے دار،ذمہ دار و کارکن مبارکباد کا مستحق ہے۔مجھے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں پر فخر ہے اور میں دعا گو ہوں کہ منہاج یوتھ لیگ پھلتی پھولتی رہے۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 34 ویں یوم تاسیس پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ علم اور امن منہاج یوتھ لیگ کے ہر نوجوان کی شناخت ہے۔34سال قبل لگنے والا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے،میری دعا ہے کہ منہاج یوتھ لیگ کا ہر نوجوان علم اور امن کا سفیر بن کر قوم و ملک کا نام روشن کرتا رہے۔

نائب صدر تحریک منہاج القرآن برگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین،ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،جی ایم ملک،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،انجینئر محمد رفیق نجم،جواد حامد، علامہ رانا محمد ادریس،میاں ریحان مقبول،ملک کرامت علی،قاضی شفیق،نور احمد سہو،ڈاکٹر فرح ناز،سدرہ کرامت،عرفان یوسف، رانا نفیس حسین قادری سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر رہنماو¿ں نے بھی منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس پر مرکزی صدر مظہر محمود علوی،عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کو علم اور امن سے محبت کرنا سکھایا ہے۔دریں اثنا منہاج یوتھ لیگ کا 34واں یوم تاسیس آج 30نومبرکو منایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن