فضل الرحمان نے خواتین کے بارے میںنازیبا الفاظ استعمال کئے، سیمی بخاری
لاہور (لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی خواتین رہنما¶ںنے مولانافضل الرحمان کی جانب سے خواتین کے بارے نازیبا الفاظ کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نے خواتین کے متعلق جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ کسی عالم دین کے نہیں ہوسکتے، یہ کیسا عالم دین ہے جس کو خواتین کے بارے گفتگو کے ذرا بھی سلیقہ نہیں، بازاری زبان استعمال کرنا کسی عالم دین کو زیب نہیں دیتا۔ ڈاکٹر سیمی بخاری ،سعدیہ سہیل ،روبینہ جمیل ،ام البنین،شعوانہ بشیر ،روبینہ جمیل ،رخسانہ نوید ،نیلم حیات ،ڈاکٹر نوشین حامد معراج تنزیلہ عمران ساجدہ فاروق ، مزمل مسعود بھٹی، شازیہ احمد نواز، فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ خواتین کے متعلق بے ہودہ زبان استعمال کرنے پر انہیں تمام خواتین سے معافی مانگنی چاہیے، تحریک انصاف ایسے نام نہاد عالم دین کے بے ہودگی پر مبنی الفاظ کی شدید مذمت کرتی ہے، فضل الرحمان نے ایسی نازیبا گفتگو کرنا بند نہ کی تو ہمیں بھی اس کی زبان میں جواب دینا آتاہے، خواتین کے بارے الفاظ کے چناﺅ میں احتیاط سے کام لینا چاہیے فضل الرحمن کی نازیبا گفتگو اسلام کے اصولوں کے بھی منافی ہے۔