سیاسی چپقلش سے معاشی صورتحال کو شدید نقصان پہنچا ، سردار طاہر ڈوگر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی سیاسی چپقلش سے ملک میں عدم استحکام اور معاشی صورتحال کو شدید نقصان پہنچا ہے، حکومت اور اپوزیشن اقتدار کی جنگ کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور معاشی استحکام کیلئے کام کرتے تو ملک ترقی کی جانب گامزن ہوتا، اقتدار کی ہوس کے شکاریوں نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، حکمرانوں کی منفی پالیسیوں نے قوم کو معاشی پریشانی میں مبتلا کر کے ملک کو بحرانوں کے سامنے کھڑا کردیا ہے، غریب عوام کو حکومتی سطح پر کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا صرف دعووں سے کام چلایا جارہا ہے، ملک کی معیشت کو مضبوط و مستحکم نہیں بنایا گیا تو مزید حالات پیچیدہ اور خانہ جنگی کی صورتحال ہوسکتی ہے۔