زابل میں کالی کھانسی سے 300 افراد متاثر، 2بچے ہلاک
قلات (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں پرٹیوسس یا کالی کھانسی کے باعث 300 سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تر بچے شامل ہیں جن میں سے 2 بیماری کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ڈائریکٹر صحت عبدالحکیم حکیمی نے شِنہوا کو بتایا کہ صوبے کے ضلع سوری میں پھوٹنے والے اس مرض نے گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم 300 افراد کو متاثر کیا ہے، بیماری سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے حکام نے صحت کی ایک ہنگامی ٹیم کو ضلع میں بھیج دیا گیا ہے۔ صوبائی دفتر صحت عامہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کچھ دنوں کیلئے اپنی رہائشگاہوں سے باہر نہ نکلیں۔
کالی کھانسی